تحریک انصاف عوام کو ریلیف  دینے میں مکمل ناکام ہوچکی   چوہدری ریاض ایڈووکیٹ

تحریک انصاف عوام کو ریلیف  دینے میں مکمل ناکام ہوچکی   چوہدری ریاض ایڈووکیٹ

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)تحریک انصاف عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، داخلہ اور خارجہ پالیسیاں بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہیں، نااہل حکمرانوں نے گیس کے نرخوں میں 214فیصد اضافے کے باوجود گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،گیس گھریلو صارفین، صنعتوں، تندور والوں، سیاسی حکومت کی نالائقی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈوکیٹ نے مسلم لیگ ن کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی غلط پالیسیوں نے ملک کو بند گلی میں لاکھڑا کیا ہے۔ کشمیر میں ہندوستان ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ حکمران بے بس بیٹھے ہیں۔ میاں محمد نواز شریف کے دور میں واجپائی عام بس میں بیٹھ کر لاہور آیا تھا، سعودی عرب کی دھمکی سے ملائشیا کا دورہ منسوخ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے امریکہ کی دھمکیوں کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے تھے۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر