پسے ہوئے طبقے کے حقوق کا حصول بنیادی مقصد ہے:عثمان فانوس گجر

پسے ہوئے طبقے کے حقوق کا حصول بنیادی مقصد ہے:عثمان فانوس گجر

  



مٹہ (نمائندہ پاکستان) عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری حیدر زمان خان ضلعی صدر مولانا منصور علی خان ملاکنڈویژن کے صدر عثمان فانوس گجر صوبائی نائب صدر حاجی محمد امین  اور دیگر نے کہا ہے کہ عوامی ورکزر پارٹی کا مقصد غریب اور پسے ہوئے طبقے کی حقوق حاصل کرنا ہے جس کیلئے تمام لوگ ملکر کام کرینگے انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے اس وقت اتفاق واتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ جب تک کوئی قوم اتفاق واتحاد کا مظاہرہ نہیں کرتے وہ اپنے حقوق حاصل کرنے میں ناکام ہوتے ہیں اور یہی قوموں پھر غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی اپنے قائد فانون گجر کے ادھورے مشن کو مکمل کرکے دم لیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ میں عوامی ورکرز پارٹی پاکستان ضلع سوات کے زیر اہتمام حاجی محمد امین کے زیر صدارت منعقد ہونے والے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ضلعی صدر شیر رحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اجتماع میں ضلع سوات کی علاوہ دیگر اضلاع کے قائدین اور کارکنان نے بھی شرکت کی مقررین نے کہا کہ فانوس گجر نے غریب عوام کی حقوق کیلئے جو اواز بلند کیا ہیں وہ اب فانوس گجر کے نہ ہونے کی باوجود یہ مشن جاری رہ کر عوامی ورکرزپارٹی غریب عوام کی حقوق لیکر ہی رہینگے انہوں نے کہا کہ مذید غریب عوام کیساتھ کسی بھی زیادتی کو برداشت نہیں کرینگے بلکے حکومت اور ذمہ دار ادارے مذید غریب عوام کو تنگ کرنے کی بجائے انکی حقوق انکی دہلیز پر دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی کا شروع دن سے مقصد غریب عوام کو انکی حقوق دینے کیلئے عملی کام کرنا ہیں اور یہ کوشش ائندہ بھی جاری رہیگی انہوں نے کہا کہ مرحوم فانوس گجر کا ادھورا مشن کو مکمل کرنے تک عوامی ورکرز پارٹی کے مشن جاری رہیگی اور اس مشن کو مکمل کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کی جایئگی اجتماع میں مرحوم قائد فانوس گجر کو زبرداست الفاظ میں خراج عقیدت بھی پیش کی گئی اجتماع میں ضلع سوات کے سابق صدر حاجی شیر رحمان کے پارٹی کیلئے خدمات پر انکو بھی خراج تحسین پیش کی گئی  اس موقع پر پارٹی کے تنظیم کے چند اہم عہدیداروں کا بھی اعلان کیا گیا جن میں مولانا منصور علی صدر ضلع سوات حاجی محمد امین صوبائی نائب صدر معزاللہ خان جنرل سیکرٹری ضلع بونیر کفایت اللہ خان ایڈوکیٹ ممبر فیڈرل کمیٹی رحمن اللہ خان صدر ضلع شاہ نگلہ ملک رضا خان مرکزی نائب صدر گجر یوتھ فورم تاج نواب صدر ضلع نوشہرہ عثمان فانوس گجر صدر ملاکنڈ ڈویژن حیدر زمان خان جنرل صوبائی  جنرل سیکرٹری شامل ہے، اخر میں صوبائی جنر ل سیکرٹری حیدر زمان ضلعی کابینہ سے حلف لیا اور مبار ک باد دے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر