رہزن نے واردات میں ناکامی کے بعد فائرنگ سے اپنے ہی ساتھی کو زخمی کردیا

رہزن نے واردات میں ناکامی کے بعد فائرنگ سے اپنے ہی ساتھی کو زخمی کردیا

  



پاراچنار (نمائندہ پاکستان)پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں چور اور ڈاکو ایک بار پھر سرگرم،پاراچنار میں اسٹیڈیم کالونی کے نزدیک رہزن نے واردات میں ناکامی کے بعد فائرنگ سے اپنے ہی ساتھی کو زخمی کردیا پولیس نے رہزن کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کانسٹیبل اصغر حسین اسٹیڈیم کالونی میں اپنے گھر جارہا تھا کہ راستے میں دو راہزنون نے پولیس کانسٹیبل اصغر حسین پر حملہ کردیا ایک راہ زن نے پولیس کانسٹیبل سے سامان چھیننے کی کوشش کی تو پولیس کانسٹیبل اصغر حسین نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوے ایک رہزن کے ساتھ الجھ پڑے دوسرے رہزن نے پسٹل سے فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھی کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں رہزن زخمی  ہو گیا پولیس کانسٹیبل کے شور مچانے پر فوراٰٰ محلے کے لوگ اورعزیز رشتہ دار موقع پر پہنچ گئے اور قریبی چیک پوسٹ کے انچارچ عابد حسین اپنے پولیس نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کردیاایس ایچ او رحیم ڈی ایس پی نجف علی اور محرر عابد حسین اس کیس میں بڑے تیزی سے تفتیش کررہے ہیں تاکہ اصل گینک تک رسائی حاصل ہوسکے 

مزید : پشاورصفحہ آخر