ملک وسیم ایڈووکیٹ کی  والدہ انتقال کر گئیں 

ملک وسیم ایڈووکیٹ کی  والدہ انتقال کر گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ بار کے سابق نائب صدر ملک وسیم ایڈوکیٹ کی والدہ اور معروف ماہر تعلیم مرحوم پروفیسر ملک اللہ نواز (فزکس)کی زوجہ انتقال کرگئیں مرحومہ کی نماز جنازہ پیر زکوڑی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ خیبر پختونخوا بار کونسل کے رکن سردار حشمت نواز خان سدوزئی ایڈوکیٹ کی ساس بھی تھیں۔ڈسٹرکٹ بار کے صدر اختر حسین قریشی ایڈووکیٹ، سابق صدر قیضار خان میاں خیل،ڈسٹرکٹ طب آفیسر ڈاکٹر محمد عبداللہ ظفری ڈیرہ پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری محمد فضل الرحمان، سابق پریس سیکرٹری محمد ریحان نے مرحومہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے دلی ہمدردی اور مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔