درہ آدم خیل‘ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ 5 گرفتار

درہ آدم خیل‘ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ 5 گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور کے ملحقہ علاقے درہ آدم خیل اور متصل علاقوں میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ہے، آپریشن میں پاک آرمی، لیڈیز پولیس اور درہ آدم خیل پولیس نے حصہ لیا جس کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 عدد رائفل، 3 عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر پشاور کے ملحقہ علاقے کمنی خیل درہ آدم خیل کی حدود میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ہے، جس میں پاک آرمی، لیڈیز پولیس اور تھانہ متنی پولیس سمیت بی ڈی یو، سنیفر ڈاگز ٹیموں نے حصہ لیا، جس کے دوران 5 جرائم پیشہ افراد زردانے ولد نور حیدر، یار افضل ولد نور حیدر، شہزاد ولد رحیم باچا، یاسین ولد واجد اور فرمان ولد فضل کریم ساکنان کمنی خیل درہ آدم خیل کو حراست میں  لے کر ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3عدد رائفل، 3 عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر