پشاور،پولیو ورکرز اور ملازمین کے معاوضے میں 50فیصد اضافہ کی منظوری

پشاور،پولیو ورکرز اور ملازمین کے معاوضے میں 50فیصد اضافہ کی منظوری

  



پشاور(آن لائن)وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے پولیو ورکروں سمیت ملازمین کے معاوضے میں آئندہ سال سے پچاس فیصد اضافہ کی منظوری دیدی ہے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آئندہ سال 2020میں پولیو مہم میں حصہ لینے والے ورکرز کا معاوضہ 500سے بڑھا کر 700روپے، پولیو مہم کے ایریا انچارج، علاقہ انچارج، شہر و گاؤں کا انچار ج کاروزانہ معاوضہ بھی پچاس فیصد اضافہ کی منظوری دیدی گئی ہیں جبکہ محکمہ خزانہ اور محکمہ صحت نے بھی پولیو ورکروں کامعاوضہ ایک ہزار روپے کرنے کی سمری کی منظوری دیدی ہے او رحتمی منظوری کے لئے سمری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کوارسال کردی ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد آئندہ سال سے پولیو ورکروں کے معاوضے میں اضافہ ہو جائیگا وزیر اعظم کی جانب سے نیشنل پروگرام انسداد پولیو کو آئندہ سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد کم تر ین سطح پر لانے کا ہدف دیا ہے پولیو مہم پشاو رسمیت ملک بھر میں شروع ہو گئی ہے پولیو کیسز کی تعداد اب تک 111سے ہو گئی ہے جس کی روک تھام کے لئے خصوصی ہدایات بھی کی گئی ہے۔

 پولیو ورکر

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...