ڈیرہ‘ ٹریفک حادثے کا زخمی جان کی بازی ہار گیا

ڈیرہ‘ ٹریفک حادثے کا زخمی جان کی بازی ہار گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)گزشتہ روز ڈیرہ ٹانک روڈ پر پوٹہ کے قریب ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر جنڈولہ کشمیر خان شیرانی کے ہمراہ حادثے میں زخمی ہونے والاڈیویلپمنٹ کلرک رحمت اللہ ریڈر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا،صدر پولیس نے ایس ایچ او عابد اقبال کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹانک روڈ پر پوٹہ کے مقام پر مسافر کوچ اور اے سی جنڈولہ کے سرکاری ڈالہ کے مابین تصادم کے نتیجے میں کوچ ڈرائیور جاں بحق جبکہ اے سی جنڈولہ کشمیر خان شیرانی سمیت 17افراد زخمی ہوئے تھے۔ حادثے میں دو خواتین سمیت چار زخمیوں کی حالت تشویشناک تھی جن میں سے اسسٹنٹ کمشنر جنڈولہ کاڈیویلپمنٹ کلرک رحمت اللہ ریڈر سول ہسپتال ڈیرہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جسکی تدفین آبائی علاقے میں کر دی گئی۔ دوسری جانب صدر پولیس نے ایس ایچ او عابد اقبال کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔