عاطف خان کی اسلام آباد میں یو این ڈی پی کے وفدسے ملاقات

عاطف خان کی اسلام آباد میں یو این ڈی پی کے وفدسے ملاقات

  



پشاور (سٹاف رپورر) خیبر پختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے یو این ڈی پی کے وفد سے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کے مختلف شعبوں سمیت نوجوانوں کو روزگار کے لئے سرمایہ فراہم کرنے اور انکی کاروباری تربیت کے حوالے تباد لہ خیال ہوا۔سینئر وزیرنے وفد کو صوبے میں نوجوانوں کے لئے شروع کئے گئے مختلف منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کو باروزگار بنانے کے لئے 50 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کی ہے جس کے دورس نتائج سامنے آرہے ہیں اور اب مزید 5 ارب روپے کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔سینئر وزیر نے وفد کو نئے ضم شدہ اضلاع میں بھی نوجوانوں کے لئے شروع کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وفد نے صوبے میں نوجوانوں کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں کی تعریف کی اور اس سلسلے میں یو این ڈی پی کی طرف سے ہر مالی اور تکنیکی تعاون کی پیشکش کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر