پی ٹی آئی میں ہر فیصلہ کارکنوں کی مشاورت سے کیا جاتا ہے

  پی ٹی آئی میں ہر فیصلہ کارکنوں کی مشاورت سے کیا جاتا ہے

  



بنوں (نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر و ممبر صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمدخان وزیرنے وزیر ہاؤس میں تحصیل میریان کی کابینہ کی تشکیل نوکے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ میرا مقصد پارٹی کو مضبوط اور پارٹی کے اندر اتحاد واتفاق پیدا کرنا ہے پی ٹی آئی میں ایک ہر فیصلہ کارکنوں کے مشورے کے بعد کیا جاتا ہے ہمارا منشور دوسروں پارٹی کی طرح نہیں ہے پارٹی میں کارکن کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے میراہر ایک فیصلہ پارٹی کے مفادمیں ہوگا اُنہوں نے کارکنوں کے مشورے کے بعد تحصیل میریان کی کابینہ کا اعلان کردیا صدر عابد خان نورڑ, نائب صدرشاہ دراز,سینئر نائب صدر صابر زمان,جنرل سیکرٹری افتخار,جوائنٹ سیکرٹری عمل خان,ڈپٹی جنرل سیکرٹری عمران خان,سیکرٹری اطلاعات نقیب اللہ اورفنانس سیکرٹری صدیق نواز منتخب ہوگئے ملک شاہ محمد خان نے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی اس موقع پر ملک شب نیازی خان,آصف الرحمن اور معصوم وزیر بھی موجود تھے اُنہوں نے کہاکہ ہم پارٹی کے اندر نہ گروپ بندی کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی کسی کو پارٹی تقسیم کرنے کی اجازت دیں گے گالیاں دینے والوں شکست ہم اخلاق سے دیں گے جو لوگ پارٹی تقسیم کرنے کی کوشش میں ہیں کامیاب نہیں ہوں گے ہم بلیک میل نہیں ہوں گے پارٹی کوہرصورت مضبوط کرائیں گے آج ہم نے جو کابینے کا اعلان کیا ہے یہ سب لوگ نظریاتی ہیں کابینہ میں کسی ایک فرد کا خیال نہیں کیا ہے بلکہ ہم نے پارٹی کے منشورکے مطابق عہدیداروں کاچناؤ کیا ہے اُنہوں نے کہاکہ ہم نے حالیہ بلدیاتی ممبرا ن کو اپنے ہی فنڈز سے آٹھ کروڑ روپے دئیے ہیں ہم خان صاحب کے منشور کے مطابق کام کررہے ہیں میں پارٹی میں نظریاتی کارکنوں کے ساتھ ہوں نظریاتی کارکنوں نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے ہم نے ایسی شخصیت کو شکست دی ہے کہبنوں کی زمین پر ان کوکوئی شکست نہیں دے سکتا ہے مگروہ کارکنوں کی محنت کی وجہ سے تھی اُنہوں نے کہاکہ ہم بند کمرے کی سیاست نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی بندکمرے میں فیصلے کرتے ہیں,

مزید : پشاورصفحہ آخر