صوابی‘ ڈگری کالج رزڑ شاہ زیب شہید کے نام سے منسوب

صوابی‘ ڈگری کالج رزڑ شاہ زیب شہید کے نام سے منسوب

  



پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے گورنمنٹ ڈگری کالج رزڑ صوابی کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر ڈگری کالج رزڑ کا نام شاہ زیب شہید گورنمنٹ ڈگری کالج رکھ دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے جاری کر دیا۔ اعلامیے کے اجراء کے موقع پر صوبائی وزیر بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے کہا کہ شاہ زیب اچھے طالب علم، منظم شخصیت کے مالک اور پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن تھے۔ ڈگری کالج کو شاہ زیب سے منسوب کرنے کا مقصد انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ شاہ زیب نے تحریک انصاف کے لیے لازوال قربانی دی جسے تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا اور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ انجنیئر شاہ زیب کو 25 جولائی 2018 کو عام انتخابات کے روز سیاسی مخالفین نے فائرنگ کرکے ناحق شہید کردیا تھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر