صوابی پولیس ان ایکشن‘ منشیات برآمد‘ ملزمان گرفتار

صوابی پولیس ان ایکشن‘ منشیات برآمد‘ ملزمان گرفتار

  



صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی کی قیادت میں ایس ایچ او ٹوپی سب انسپکٹر شہزاد خان اپنے ٹیم کے ہمراہ سب انسپکٹر نیاز گل خان،بیٹ آفیسر ساجد عالم و دیگر پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے دو الگ الگ کاروائیوں کے دوران شہید بابا چیک پوسٹ پر دوران ناکہ بندی کرتے ہوئے ایک رکشہ کو شک کیبنیاد پر مشکوک پاکر رکشہ ڈرائیور نے اپنا نام محمد یونس بتلایا دوران تلاشی رکشہ کے پچھلے سیٹ کے نیچے سے تین عدد چرس پیکٹ یعنی 3200گرام چرس برآمد ہوکر سمگلر محمد یونس سکنہ غازی خالو کو گرفتار کرکے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔. جبکہ مختلف عوامی شکایات کی پیش نظر میں ڈی پی او صوابی کی سخت ٹاسک پر منشیات فروشوں کے خلاف مزید کاروائیاں کرتے ہوِئے لعنتی نشہ اور چیز ہیروئن فروش عدنان اللہ،شمس القمر ساکنان کلابٹ،نعیم زادہ اور سہراب ساکنان ٹوپی سے بالترتیب270گرام،210گرام،430گرام اور 463گرام ہیروئن برآمد کرلی،جبکہ دیگر منشیات فروش امتیاز سکنہ باڑہ پشاور،عمران سکنہ شہباز گڑھی مردان،وقار منیر سکنہ بٹاکڑہ،محمد مہران سکنہ کلابٹ سے بالتریب چرس 1030گرام،1025گرام،1010گرام اور 1010گرام چرس برآمد ہوکر یعنی کل مجموعی طور 8کلو چرس اور 1300سے زائد گرام ہیروئن برآمد کی گئی ملزمان کے خلاف تھانہ ٹوپی میں الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید کریک ڈاون علاقے کو منشیات سے پاک کرنے تک جاری رہیں گی#

مزید : پشاورصفحہ آخر