سیاسی شخصیت مذکر شاہ جدون کا اے این پی میں شمولیت کا فیصلہ

سیاسی شخصیت مذکر شاہ جدون کا اے این پی میں شمولیت کا فیصلہ

  



ٹوپی (نمائندہ خصوصی)گدون کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور سابقہ امیدوار حلقہ پی کے43مذکر شاہ جدون نے عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ کرلیا اور جلد اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے دورے کے موقع پر اعلان کرینگے تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما خانزادہ شاہ نواز خان نے گدون کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور سابقہ امیدوار حلقہ پی کے43مذکر شاہ جدون سے تفصیلی ملاقات کی اور انہیں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر مذاکر شاہ جدو نے غیر مشروط طور پر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا اور جلد ایک شمولیتی پروگرام منعقد ہوگا جس میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان مہمان خصوصی ہونگے جس میں مذاکر شاہ باقاعدہ اپنے تمام گروپ ساتھیوں سمیت اے این پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر