ضلع مہمند سے پیپلز پارٹی کاقافلہ 27 دسمبر کو لیاقت باغ راوانہ ہوگا

ضلع مہمند سے پیپلز پارٹی کاقافلہ 27 دسمبر کو لیاقت باغ راوانہ ہوگا

  



مہمند(نمائندہ پاکستان) ضلع مہمند سے پیپلز پارٹی کاقافلہ 27 دسمبر کو لیاقت باغ راوانہ ہوگا۔ چیئر میں پی پی پی بلاول بھٹو زرداری عظیم الشان جلسے سے خطاب کریں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مہمند کے رہنما اور سابقہ اُمیدوار قومی اسمبلی شاہسوار مہمند نے اخباری نمائندوں سے کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے گیارویں برسی کے موقع پر ضلع مہمند سے قافلہ لیاقت باغ راولپنڈی راوانہ ہوگی۔شاہسوار مہمند نے کہاکہ 27 دسمبر2008کو لیاقت باغ راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے بے نظیر بھٹوکو گولی مار کرشہید کردیاتھا۔بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے۔ کہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر عظیم الشان جلسے میں بھر پور شرکت کریں۔ جلسے میں شرکت کیلئے ضلع مہمند سے سینکڑوں کی تعداد میں قافلہ لیاقت باغ راولپنڈی راوانہ ہوگا۔ جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ انھوں نے ضلع مہمند کے عوام سے اپیل کی کہ جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے جلسے میں بھر پور شرکت کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...