نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ سامان ضبط

نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ سامان ضبط

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی کپڑا اور چائے برآمد کر لی، برآمد کیا جانے والا سامان فلائنگ کوچ کے ذریعے جمرود علاقہ ضلع خیبر کی جانب سے کوہاٹ سمگل کیا جا رہا تھا جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام برآمد ہونے والے سامان کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالہ کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر عبدالسلام خالد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت غیر ملکی اشیاء کی سمگلنگ میں ملوث افراد بھاری مقدار میں سامان سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل توحید اللہ کی نگرانی میں ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ متنی فیض اللہ نے ارباب ٹاپو چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ایک مشکوک فلائنگ کوج نمبر C-1963 کو روک کر تلاشی لینے پر فلائنگ کوچ سے بھاری تعداد مقدار غیر ملکی کپڑا اور چائے برآمد کر لی، برآمد ہونے والا سامان کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کے بغیر ضلع خیبر کی جانب سے کوہاٹ سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام برآمد ہونے والے سامان کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی خاطر کسٹم انسپکٹر بصور خان کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر