کوہاٹ پریس کلب الیکشن 2020 کے انتخابات کے سلسلے میں اجلاس

کوہاٹ پریس کلب الیکشن 2020 کے انتخابات کے سلسلے میں اجلاس

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ پریس کلب الیکشن 2020 کے انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ جنرل باڈی اجلاس میں کوھاٹ پریس کلب اور یونین آف جرنلٹس کی کابینہ تحلیل کے بعد الیکشن کمیٹی منتخب کی گئی جس میں چیئرمین منور اورکزئی اور ممبران صاحبزادہ آفریدی اور خالد مکی شامل تھے الیکشن کے لیے پریس کلب اور یونین آف جرنلٹس کے عہدوں کے لیے کل 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس میں کوھاٹ یونین آف جرنلسٹس کے گیارہ امیدوار بلا مقابلہ منتخب قرار دیئے گئے ان میں صدر ظاہر بنگش‘ نائب صدر اول محمد اسماعیل خالد‘ نائب صدر دوم ایثار علی‘ جنرل سیکرٹری فرحان احمد بنگش‘ جائنٹ سیکرٹری وزیر علی‘ فنانس سیکرٹری سید یاسر شاہ‘ رابطہ سیکرٹری فیاض محمد جبکہ ایگزیکٹیو ممبران میں فضل محمود‘ محمد ساجد‘ شکور احمد اور عابد حسین شامل ہیں علاوہ ازیں کوھاٹ پریس کلب کے سات امیدوار فنانس سیکرٹری فیضان بنوری‘ جائنٹ سیکرٹری سید باسط گیلانی‘ رابطہ سیکرٹری سید علیم حیدر اور ایگزیکٹو ممبران یاسین اعوان‘ قاضی نور خان‘ اللہ داد بنگش اور بشیر جان بھی بلامقابلہ منتخب قرار دے دیئے گئے کوھاٹ پریس کلب کے تین عہدوں صدارت کے لیے نور محمد بنگش اور ماجد حکیم بنگش کے مابین مقابلہ ہوا جس میں نور محمد بنگش کو 27 اور ماجد حکیم بنگش کو 9 ووٹ ملے اس طرح نور محمد بنگش بھاری اکثریت سے صدر بن گئے نائب صدارت کے لیے دو امیدواروں کامران بنگش اور عرفان حمید نیازی کے مابین مقابلہ ہوا جس میں کامران بنگش کو 22 اور عرفان حمید نیازی کو 13 ووٹ ملے جبکہ ایک ووٹ مسترد کر دیا گیا اسی طرح جنرل سیکرٹری کی نشست پر فیصل ندیم اور طاہر رشید مدمقابل ہوئے انتخابات میں فیصل ندیم کو 22 اور طاہر رشید کو 14 ووٹ ملے لہٰذا الیکشن کمیٹی کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نور محمد بنگش کو کوھاٹ پریس کلب کا صدر‘ کامران بنگش کو نائب صدر اور فیصل ندیم کو جنرل سیکرٹری منتخب قرار دے دیا گیا پریس کلب 36 ممبران نے حق رائے دہی استعمال کیا ڈائریکٹر انفارمیشن کوھاٹ ریجن سرور خٹک نے بطور مبصر شرکت کی۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...