گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول رَچھ بہن میں تقریب تقسیم انعامات

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول رَچھ بہن میں تقریب تقسیم انعامات

  



سوات() گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول رچھ بہن میں امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کیلئے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قاضی تجمل حسین تھے دیگر مہمانان گرمی میں سکول ہذا کے پرنسپل کلیم اللہ خان ادیب و ڈرامہ نگار اور پاکستان لورز کونسل(پلک) کے صدر محمد ریاض ملک وائس پرنسپل محمد حنیف، پرنسپل(ریٹائرڈ) راجہ محمد صادق سماجی شخصیت راجہ محمد اقبال تھے، سکول کے بچوں نے تلاوت کلام پاک،ہدیہ نعت اور ملی نغمے پیش کئے ڈی ای او قاضی تجمل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالب علم اساتذہ کے پاس والدین کی قیمتی امانت ہیں ان کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی کی جائے مہمانان گرامی نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جن میں ابرار شمروز، افضل احمد، فہد شبیر، نفیس احمد، ابتیسام فیاض، محمد شیردل، معظم ملک، شاہ زیب اور حسن علی شامل تھے آخر میں مہمان خصوصی کو اساتذہ کی جانب سے سوینئر پیش کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...