حیات آباد میں گیس لوڈشیڈنگ،علاقہ مکینوں کا جینا حرام

حیات آباد میں گیس لوڈشیڈنگ،علاقہ مکینوں کا جینا حرام

  



پشاور (سٹی رپورٹر)حیات آباد میں گیس لوڈشیڈنگ علاقہ مکینوں کا جینا حرام کر دیا گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے معملاتی زندگی ٹھپ ہو کے رہہ گئی۔علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائے بصورت دیگر احتجاجی دھرنا دینگے حیات اباد میں سردیاں شروع ہوتے ہی گیس لوڈشیڈنگ عوام کا جینا حرام کر دیتاہے گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے علاقہ مکین بازار سے کھانے پینے کی چیزیں لینے پر مجبور ہے جبکہ صبح سکولوں جانے والے بچے بھی بغیر ناشتہ کے سکولوں کو جاتے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بل بھی باقائدگی سے ادا کرتے ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ ظلم کی انتہا ہے اور گھروں میں بوڑھے,بیماروں اور خواتین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جسئے بصورت دیگر احتجاجی دھرنا دینگے۔واضح رہے کہ حیات اباد کے متعدد فیزز میں عوام کو گیس بحران کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...