پشاور‘ غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کارروائی‘ مقدمات درج
پبی (نما ئندہ پاکستان) ڈرگ کنٹرول پشاور اورڈرگ کنٹرول ڈسٹرکٹ نوشہرہ سمیت ڈرگ انسپکٹرزکے بڑے ٹیم کا کار خا نو مارکیٹ میں غیر رجسٹرڈ ہندوستانی، یورپی، یوسین، جرمن ادویات اور منشیات کے خلاف کاروا ئی کے دوران بڑی کا میابی بھاری میں جعلی ادویات غیر رجسٹرڈ ادویات جنسی ادویات اور منشیات کی بھاری مقدار بر آمد مجرمان کے خلاف مقدمات درج کر نے کیلئے درخواست بھیج دیں تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پشاور سے ڈسٹرکٹ نوشہرہ سمیت ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ ادویات اور دیگر غیر قانونی طور پر درآمدی سامان کی درآمد کے سلسلے میں مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی مختلف شکایا ت پر ڈرگ کنٹرول ڈسٹرکٹ نوشہرہ کے انسپکٹر خوشخال خان اور انسپکٹر محمد سجاد نے اس معاملے کو ڈرگ کنٹرول پشاور کے پاس اٹھایا جس پر فوریکاروا ئی کرتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیاجس نے ڈرگ کنٹرول پشاور اورڈرگ کنٹرول ڈسٹرکٹ نوشہرہ ہ سمیت ڈرگ انسپکٹرز سے مل کر ضلعی پشاور میں ڈرگ کنٹرول اور، پی ڈی آئی نے کارخانو مارکیٹ پشاور پر چھاپہ مارا اور کامیاب کاروا ئی کے دوران غیر رجسٹرڈ ہندوستانی، یورپی، یوسین، جرمن منشیات اور دیگر غیر قانونی طور پر درآمدی علاج معالجے کا سامان غیر قانونی طور پر مجرموں کے قبضے سے برآمد کرلیا۔ ٹیم نے سڑک کے کنارے لگائے گئے مستقل ڈسپلے کاؤنٹرز کو بھی ہٹا کر ضبط کرلیا گیاجس میں مجر مان غیر قا نو نی ادویات وغیرہ رکھتے تھے ٹیم نے مجرمان تاجک محمد، نذر میر، اسماعیل، رئیس، شفیع کاسمیٹکس، عادل خان، نور زادہ، ذبیح اللہ اور شریف پر متعلقہ قوانین اور قواعد کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مذکورہ بالا مجرموں کے خلاف مقدمات جلد ہی پی کیو سی بی کے پاس بھیجے جائیں گے جس میں ایف آئی آر درج کرنے اور مزید ضروری کارروائیوں کی درخواست کی جائے گی۔