باجوڑ کے سیوئی بازار کیلئے سمیڈا گرانٹ دینے کا مطالبہ

باجوڑ کے سیوئی بازار کیلئے سمیڈا گرانٹ دینے کا مطالبہ

  



باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ کے سیوئی بازار کیلئے سمیڈا گرانٹ دینے کا مطالبہ،حکومت وعدے پورے کریں۔ نجیب اللہ صدرتاجر برادری سیوئی بازار۔ تاجر برادری سیوئی بازار کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدرنجیب اللہ ہلال منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری فاتح گل، فنانس سیکرٹری سعید اللہ، اطلاعات سیکرٹری ایوب خان،خطیب جامع مسجد سیوئی مفتی عبدالواحد،نائب خطیب مولانا داؤد سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نجیب اللہ ہلال اور دیگر مقررین نے کہا کہ ہم حکومت کے شکرگزار ہیں جن کے اجازت سے سیوئی بازار دوبارہ کھل گیا۔لیکن دہشت گردی سے تباہ حال سیوئی بازار کے دوبارہ آبادکاری کیلئے حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ آپ لوگ تعمیراتی کام شرو ع کریں اور ہم معاوضہ دیں گے اور تعمیراتی کام میں تعاون کریں گے مگر اب تک کوئی تعاون نہیں کیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے یہ بھی وعدہ کیاتھا کہ سمیڈا کی جانب سے ای آر کے ایف کا گرانٹ سب سے پہلے سیوئی بازار کے تاجروں کو دیا جائیگا۔مگر گرانٹ میں ہمارے بازار کو مکمل طورپر نظر انداز کیاگیاہیں اور اس میں ہمارا ایک بھی دکان شامل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بازار کے دوبارہ آبادکاری میں حکومت تعاون کریں اور سمیڈا گرانٹ میں سیوئی بازار کو حصہ دیاجائے ورنہ ہم باجوڑ سمیت وزیر علیٰ ہاؤس پشاوراور وزیر اعظم ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...