ڈیرہ بھکر روڈ پر نامعلوم  افراد ٹریکٹر چھین کر فرار 

ڈیرہ بھکر روڈ پر نامعلوم  افراد ٹریکٹر چھین کر فرار 

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)تھانہ یونیورسٹی کی حدود ڈیرہ بھکر روڈ پر نامعلوم افراد ٹریکٹر چھین کر فرار ہوگئے، یونیورسٹی پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یونیورسٹی میں غلام عباس ولد ربنواز چڈھر سکنہ ڈھانڈلہ ضلع بھکر نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ نامعلوم کار سوار ملزمان ہاشمی مارکیٹ بھکر روڈ سے اس کا ٹریکٹر نمبرBKB-2068زبردستی چھین کر فرار ہوگئے۔ یونیورسٹی پولیس نے غلام عباس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر