مساجد کیلئے سولر کی فراہمی صدقہ جاریہ ہے:مشتاق احمد غنی

مساجد کیلئے سولر کی فراہمی صدقہ جاریہ ہے:مشتاق احمد غنی

  



ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دارالعلوم مدارس، مساجد کو بجلی لوڈشیڈنگ سے نجاب دلانے کیلئے  مرحلہ وار جلد ہی سولر سسٹم فراہم کریں گے اور دارالعلوم میں پڑھنے والے طلباء کے لئے حکومت اپنا حصہ ڈالنے کے لئے سروے کروا رہی ہے اور وفاق المدارس و دیگر مدارس تنظیموں کے ذریعے سروے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے کیونکہ ہمارے ملک میں پرائیویٹ سرکاری اور مدارس جیسے تین نوعیت کے اداروں میں طلباء و تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر مشتاق احمد غنی نے ملکپورہ پارک میں سردار شیر دل سابق تحصیل ممبر و چیئرمین آل ٹریڈرز فیڈریشن کی جانب سے مساجد کو واٹر کولر فراہمی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمشتاق احمد غنی نے کہا کہ ایبٹ آباد کے شہریوں کو گرمیوں میں پانی کی کمی کا جو سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے سدباب کے لئے پھلکوٹ سے گریوٹی فلو سکیم میں نئی لائن بچھائی جا رہی ہے جس سے پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور ٹیوب ویل بھی جاری رہے گا مزید کہا کہ جن علاقوں میں سوئی گیس پریشر کی کمی سامنے آ رہی ہے وہاں پر مزید 6انچ کی لائن ڈالی جا رہی ہے اور ملکپورہ کے لئے گزشتہ رات لائن ڈال دی گئی ہے اسی طرح بجلی کم وولٹیج سے نجات کے لئے ملکپورہ کا الگ فیڈر ہو گا تا کہ مستقبل میں بجلی کی آنکھ مچولی اور وولٹیج سے چھٹکارہ مل سکے اس موقع پر سردار شیر دل نے کہا کہ سپیکر کے تعاون سے ملکپورہ میں ڈیڑھ ارب سے زائد ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہیں جس میں گرلز کالج چٹہ پل پر تیزی سے کام شروع ہے اور کہا کہ جہاں بھی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں وہاں کے لوگوں کی ذمہ داری بنتی ہے وہ کام چیک کریں اگر کہیں بھی ناقص کام ہو رہا ہو تو نشاندہی کرنی وہاں کے مکینوں کی ذمہ داری بنتی ہے اس موقع پر اے ٹی ایف کے جنرل سیکرٹری حمید خان جدون نے مشتاق احمد غنی اور سردار شیر دل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مساجد کے لئے واٹر سولر کی فراہمی صدقہ جاریہ ہے اور عوام کی فلاح وبہبود ہی دنیا و آخرت میں مغفرت کا سبب بنے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...