ٹانک‘ مضبو ط کلرک مافیا کے  سامنے ضلعی انتظامیہ بے بس

ٹانک‘ مضبو ط کلرک مافیا کے  سامنے ضلعی انتظامیہ بے بس

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی) مضبو ط کلرک مافیا کے سامنے ضلعی انتظامیہ بے بس، گزشتہ دس سالوں سے کماؤ پوسٹوں پر براجمان،کلر ک مافیا چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے احکامات کو بھی شکست دے گئے۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کچھ عرصہ قبل صوبہ بھر کے تمام محکمہ جات کو ایک تحریری مراسلہ جاری کیاتھا جس کے مطابق وہ کلر ک جو دوسال کے طویل عرصہ سے ایک پوسٹ پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں انکے فوری تبادلے کے احکامات جاری کئے جائیں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے تحریری حکمنامے کے باوجودجنوبی وزیرستان میں ایک درجن سے زائد کلرک جو گزشتہ دس سالوں سے ایک ہی پوسٹ پر تعینات ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ مضبوط کلرک مافیاکے سامنے گھٹنے ٹیک کرکے بدستور انہی پوسٹوں پر کلرک مافیا اپنے عہدوں پر براجمان ہیں مگر تاحال قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں چیف سیکریٹری کے احکامات کو عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...