پشاور میں شراب سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور میں شراب سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر کار کے زریعے شہر بھر میں شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے مجموعی طور پر 20 بوتل شراب برآمد کر لی گئی ہے جس کے خلاف تھانہ حیات آباد میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کو اطلاع ملی تھی کہ شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے مخصوص گاہک کو شراب سپلائی کرنے والا ملزم کسی بھی وقت جمرود علاقہ ضلع خیبر سے شراب سمگل کرنے کی کوشش کریگا، جس پر ایس ایچ او تھانہ حیات آباد احمداللہ نے ملزم کی گرفتاری کی خاطر تمام اہم مقامات اور راستوں کی نگرانی شروع کی جس کے دوران ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر ملزم علیم ولد لیاقت ساکن فیز 7 حیات آباد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 بوتل شراب برآمد کر لی، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...