ڈیرہ‘ منشیات فروش گرفتا ر‘ مقدمہ درج

ڈیرہ‘ منشیات فروش گرفتا ر‘ مقدمہ درج

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ایس ایچ ا و تھانہ صدر صدر پولیس کی کاروائی، منشیات فروش سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا،منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس عابد اقبال بلوچ نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ڈیرہ بنوں روڈ پر ٹوٹل پیٹرول پمپ کے قریب دوران تلاشی منشیات فروش رومان احمد ولد عبدالجلیل سکنہ سگو جنوبی سے 1195گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر