ایبٹ آباد‘ کرسمس کی تقریب میں بیواؤں اور بچوں میں تحائف تقسیم

ایبٹ آباد‘ کرسمس کی تقریب میں بیواؤں اور بچوں میں تحائف تقسیم

  



ایبٹ آباد(نامہ نگار)پاکستان مینارٹی رائٹس کمیشن(پی ایم آر سی ) ہزارہ کے زیراہتمام کرسمس پروگرام میں بیواؤں کو سوٹ اور بچوں کو تحائف دیئے گئے، سینٹا کلاز منور مکھن اور مایکل جان نے حاضرین میں چاکلیٹس تقسیم کی مسیحی سنگرزنے روحانی پنڈال میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔ پاکستان مینارٹی رائٹس کمیشن بتعاون سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام جلال بابا آڈیٹوریم میں کرسمس پروگرام میں روحانی و سماجی محفل منعقد ہوئی، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ پروگرام کے آغاز میں پاسٹر صادق نے پروگرام اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی،پاسٹر اسلم نازک نے کرسمس ہے کیا؟ اور اسے کس طرح منانا چاہیے پر روشنی ڈالی، چیف گیسٹ ذوالفقار کھوکھر نے پی ایم آر سی کی کاوشوں کو بے حد سراہا اور کہا کہ حکومت % 5 پر عمل درآمد کرے اور اقلیتوں کے حقوق کی مکمل پاسداری کرے، انہوں نے پی ایم آر سی کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، پریزیڈنٹ و قارگل نے پی ایم آر سی کے منشور اور اغراض و مقاصد پیش کیے اور اقلیتی برادری کے لیے کی گئی جدوجہد کا تفصیلی ذکر کیا، چیف کوآرڈینیٹر پی ایم آر سی مینارٹیز سیکریٹری ضلع ایبٹ آباد جاوید ساگر نے کہا کہ پاکستان بنانے میں اقلیتی برادری نے کلیدی کردار ادا کیا، پی ایم آر سی اقلیتی برادری کے حقوق کے لیے سرگرم عمل ہے ۔ انہوں نے شرکاء کو پی ایم آر سی میں شمولیت کی دعوت دی، اور کہا کہ ہزارہ میں مسیحی برادری کے لئے ناقابل فراموش خدمات میں ڈاکٹر اظہر خان جدون نے بھرپور کردار ادا کیا ہے جس میں قابل ذکر کیتھولک چرچ کے لیے 80 لاکھ، سلہڈ قبرستان کے لیے بیس لاکھ اور آرمی سے کاکول قبرستان کو حاصل کرنے کے علاوہ بیواؤں اور مستحقین کو ہرسال مالی معاونت دلوانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ دلدار گل دارا پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد سابق ممبر نے اپنے خطاب میں اقلیتی مسائل اجاگر کیئے،گیسٹ آف آنر میں شفیق اعوان، ندیم مغل سابقہ ضلع ممبر نے خطاب میں مسیحی برادری کی خدمات کا ذکر کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ہری پور، حویلیاں، قلندرا ٓباد سے بھی اگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔ جس میں بابر جاوید، اسماعیل خدا بخش و دیگر شامل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...