لیبیاکی حکومت نے ترکی کے  ساتھ سکیورٹی ڈیل کی توثیق کر دی

لیبیاکی حکومت نے ترکی کے  ساتھ سکیورٹی ڈیل کی توثیق کر دی

  



طرابلس (این این آئی)افریقی ملک لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت نے ترکی کے ساتھ طے پانے والی سلامتی کی ڈیل کی توثیق کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ڈیل پر ستائیس نومبر کو لیبیا کے وزیر اعظم فائز السراج اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے دستخط کیے تھے۔ طرابلس میں السراج کی کابینہ نے اس ڈیل کی توثیق گزشتہ روز ہونے والے ایک اجلاس میں کی۔ اس ڈیل کی یورپی یونین کے علاوہ مصر نے بھی مذمت کی تھی۔ ترکی کا موقف ہے کہ یہ ڈیل بین الاقوامی قانون کے مطابق ہے۔

مزید : عالمی منظر /پشاورصفحہ آخر


loading...