کیوبا کی حکومت میں پہلی بار ملکی  حکمرانوں میں سے اب ایک وزیر اعظم بھی ہو گا

کیوبا کی حکومت میں پہلی بار ملکی  حکمرانوں میں سے اب ایک وزیر اعظم بھی ہو گا

  



ہوانا(این این آئی)سوشلسٹ ملک کیوبا میں 1976 کے بعد سے پہلی بار ملکی حکمرانوں میں سے اب ایک وزیر اعظم بھی ہو گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس بارے میں ہوانا میں قومی پارلیمان نے ایک رائے دہی میں 56 سالہ مانوئل ماریرو کروز کو ملکی وزیر اعظم بنانے کی منظوری دے دی۔ کروز ملکی صدر ڈیاز کانیل کے ساتھ مل کر اقتدار میں شراکت داری کریں گے۔

 اس سال اپریل میں کیوبا میں کی جانے والی آئینی اصلاحات میں صدر اور وزیر اعظم کے عہدے دوبارہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ڈیاز کانیل اکتوبر میں صدر بنے تھے۔ بطور وزیر اعظم ماہر تعمیرات ماریرو کروز کا نام انہوں نے ہی تجویز کیا تھا۔

مزید : عالمی منظر /پشاورصفحہ آخر