جاپانی وزیراعظم اور امریکی صدر کامشرق وسطی میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششوں کاجائزہ
ٹوکیو (آئی این پی) جاپان کے وزیراعظم شینزوابے نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت میں مشرق وسطی میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششوں کاجائزہ لیا ہے۔شینزوابے نے صدر ٹرمپ کو ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ اپنی با ت چیت کے نتائج سے بھی آگاہ کیا۔