پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز بعد آج دوبارہ ہوگا

  پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز بعد آج دوبارہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج (پیر) سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائینگے۔ حکومت کی جانب سے دی یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب چکوال بل 2019متعارف کرایا جائے گا۔ علاوہ ازیں 19اضلاع کی ہیلتھ اتھارٹیزکی آڈٹ رپورٹس برائے 2017-18،19اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کی آڈٹ رپورٹس برائے2017-18،اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے متعلق سپیشل آڈٹ رپورٹ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی آڈٹ رپورٹ2016-17پیش کی جائے گی۔
پنجاب اسمبلی