مالاکنڈ ڈویژن میں کالے دھن پر 12بینکوں کے سربراہ شامل تفتیش

  مالاکنڈ ڈویژن میں کالے دھن پر 12بینکوں کے سربراہ شامل تفتیش

  



پشاور(آن لائن)مالاکنڈ ڈویژن میں کالا دھن پر 12بینکوں کے سربراہوں کو شامل تفتیش کردیا ہے اور ان سے بیانات قلمبند کرنے کے لئے انہیں طلب کر لیا گیا ہے بینک منیجرز سے تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں مالاکنڈ ڈویژن میں بینک اکاونٹ میں بغیر ٹیکس کی ادائیگی کے غیر قانونی طریقے سے 20ارب روپے منتقل ہونے کے الزام میں ملوث افراد کی گرفتاری کا بھی فیصلہ کیا ہے اورا ن کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں ایف آئی اے اور ایف بی آر ذرائع کے مطابق بینک اکاونٹس میں کالا دھن میں ملوث بینک منیجر ز کو بھی شامل تفتیش کردیاگیا ہے اور ان سے بھی بیانات قلمبند کئے جائینگے اور اگر ان پر الزامات ثابت ہو ئے تو انہیں بھی گرفتار کردیا جائے گا بینک منیجرز کو بیانات قلمبند کرنے کے لئے مرحلہ و ار طور پرطلب کیا گیا ہے سوات،مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، اپر دیر، لوئر دیر میں نجی بینکوں کے منیجرز کو شامل تفتیش کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ بینک منیجرز کی جانب سے اس ضمن میں اپنے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

کالا دھن سکینڈل

مزید : صفحہ اول /پشاورصفحہ آخر


loading...