سیاسی جماعتیں عوامی مسائل کے حل کیلئے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں، چودھری شجاعت

  سیاسی جماعتیں عوامی مسائل کے حل کیلئے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں، چودھری ...

  



لاہور (آن لائن پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کو سب سے پہلے پاکستان کا مفاد عزیز ہے، عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہئے، بطور اتحادی پاکستان مسلم لیگ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت اور اس کے قائدین و کارکن ملک کو داخلی طور پر انتشار کا شکار کرنے کی ہر کوشش کا راستہ روکیں گے کیونکہ ملکی معاشی استحکام کیلئے داخلی استحکام بہت ضروری ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ اب بھی تمام سیاسی جماعتوں کو سمجھنا چاہئے کہ عوامی مسائل کے حل کو اپنا نمبر ون ایجنڈا بنائیں اور اسے دیگر تمام معاملات پر ترجیح دی جائے۔ چودھری سلیم بریار نے چودھری شجاعت حسین کی قومی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سیاست ہمیشہ قومی مفاد میں رہی ہے اور پاکستان مسلم لیگ آپ کی قیادت میں ہمیشہ مثبت سیاست کی علمبردار رہی ہے، آپ نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی سیاست کی ہے اور عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے۔

چودھری شجاعت

مزید : صفحہ اول /پشاورصفحہ آخر


loading...