بلاول راولپنڈی میں بینظیر کی برسی پر فیصلہ کن اعلان کرینگے، پیپلزپارٹی

بلاول راولپنڈی میں بینظیر کی برسی پر فیصلہ کن اعلان کرینگے، پیپلزپارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا اور چوہدری منظور نے کہا ہے کہ شہید متحرمہ بے نظیر کی بارہویں برسی جائے شہادت لیاقت باغ  میں منائی جائے گی بلاول بھٹو کو یہاں تک پہنچنے میں 12سال لگے ہیں 27دسمبر کو بلاول اپنی والدہ کے نقش قدم پر قدم رکھ کر سفر کا آغاز وہاں سے کریں گے جہاں ان کی والدہ کو چھینا گیا وہاں وہ فیصلہ کن اعلان کریں گے حکومت آرمی چیف کے معاملے پر قانون سازی کے لیے سنجیدہ نہیں ایل او سی اور باڈر کی صورتحال پر ہم آہنگی حکومت نے پیدا کرنی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر  باڈر کی صورتحال پر واضع موقف رکھتی ہے ادارے اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں موجودہ  حکومت کی نا اہلی اور غلط پالیسویں کی بدولت متوسط طبقہ ختم ہو کر رہ گیا ہے ان خیالات کا اظہار رکن سند اسمبلی شہلا رضا او ر رہنما پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری منظور نے راولپنڈی میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں کیا انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس کیا ہے نیب صرف انتقامی ادارہ ہے جہاں گرفتاری پہلے کی جاتی ہے اور ریفرینس بعد میں فائل کیے جاتے ہیں نیب حکام مریم نوازکے بعد فریال تالپور کی ضمانت کیسے روک سکتے تھے ان کی ضمانت حق پر ہوئی  انہوں نے کہا کہ اگر نیب با اختیار ادارہ ہے تو پشاوربی آر ٹی،مالم جبہ کے معاملہ پر نیب کیوں خاموش ہے جہانگیر ترین کاکیا ہوا  حکومت نے خود وفاقی وزیر صحت کو کرپشن پر نکالا  لیکن تحقیقات کہاں ہوئیں اسد عمرنیایک دن میں 22روپے چینی مہنگی ہوے پر استعفیٰ دینے کے بعد وزارات دوبارہ قبول کر لی ملک میں کسان،محنت کش، تاجر سب پرشان ہیں مڈل کلاس مکمل ختم ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ برسی نے شہیدبی بی کے جلسے کی یاد تازہ کردی ہے اور اس برسی پرکارکنوں میں بھر پورجوش و جذبہ نظر آرھا ہے پیپلزپارٹی پاکستانی قوم کو آواز دے رہی ہے جسے امید صرف بلاول بھٹو سے ہے جسکے نانا اور والدہ کو شہید کیا گیا صرف لیاقت باغ کا ایشو نہیں ہے ملک میں سلیکشن فیل ہوگئی ہے قائدین شہید ہوں تو راولپنڈی میں قائدین  پر کیس چلیں تو راولپنڈی میں پیپلزپارٹی سے ہی یہ انتقامی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلاول ہر ایشو پر بولتے ہیں آغاز راولپنڈی سے کررھے ہیں یہاں سے پنجاب میں داخل ہوں گے۔
پیپلزپارٹی