مودی سرکار خطرے میں، انڈیا ٹکڑے ہونے جارہا ہے، حلیم عادل شیخ

مودی سرکار خطرے میں، انڈیا ٹکڑے ہونے جارہا ہے، حلیم عادل شیخ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ انڈیا میں شہریت کے حوالے سے آنے والے بل نے شہروں اور صوبوں میں بے چینی پھیلی گئی ہے  مودی سرکار کو جو ایک دہشتگرد سردار ہے  انکو لینے کے دینے پڑ گئے  کشمیر میں چار ماہ سے زائد ہوگئے ہیں کرفیو کی صورتحال ہے  مئی ریاستوں میں فسادات پھوٹ چکے ہیں بھوک افلاس زیادتیاں بھارت میں پھیل گئی ہے آج انڈیا کی سلامتی خطرے میں ہے  آج مودی سرکار خطرے میں ہے، انڈیا ٹکڑے ٹکڑ? ہونے جارہا ہے بھارت اندرونی خطرات سے توجہ ہٹانے کے لئے اشتعال انگیزی کر رہا ہے جس طرح الیکشن سے پہلے ابھی نندن جیسے لوگوں کو بھیجا تھا جس کو اپنی وردی یہاں چھوڑ کر واپس جانا پڑا، بھارت پھر کوئی گنہونا منصوبا تیار کر رہا ہے، باڑ پر پانچ مقامات پر سوراخ کئے گئے ہیں آج بھارت ایک ہندو ریاست کے طور پر سامنے آچکا ہے ہندستان ایک مخصوص ریاست بن چکا ہے جہاں نہ مسلم محفوظ ہیں نہ سکھ نہ عیسائی، پاکستان میں رہنے والے ہندوں انڈیا میں رہنے والے ہندوؤں سے زیادہ محفوظ ہیں جس انداز سے نیلم ویلی پر ڈھونگ رچایا گیا کہ کوئی سرجیکل اسٹرائک کیا گیا کل رات لائن آف کنٹرول پر بھارت نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے بھارتی آرمی چیف کے بیان اور ایل او سی پر فائرنگ کر بھارت یہ نہ سمجھے کہ افواج پاکستان اکیلی ہے۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہماری فوج نے جو کرنا وہ ان کا کام ہے بھارت میں نیا آنے والے آرمی چیف جوکر کی طرح ہے۔مشرف کے فیصلے کو وجہ بنا کر پوری فوج کا بدنام کرنے کی کوشش کی گئی وہ جماعتیں جنہوں نے اس فیصلے پر پاک فوج کا مورال ڈاؤن کرنے کی کوشش کی فیصلے میں ایک ایسی پیرا ڈالی گئی جس کی وجہ سے ایل او سی پر موجود ہمارے جوانوں کا دل دکھایا گیا۔ سلیکٹڈ کا طعنہ دینے والے خود ریجیکٹڈ، انفیکٹڈاور ڈفیکٹڈ ہیں۔ عمران خان اللہ تعالیٰ اس قوم کے لئے سلیکٹ کیا ہے اور قوم نے الیکٹ کیا ہے آپ لوگوں کو قوم نے رجیکٹ کیا ہے  

مزید : صفحہ اول /پشاورصفحہ آخر


loading...