کراچی کی خوشیاں دوبالاکرنے کیلئے ڈولمین شاپنگ فیسٹیول کا انعقاد

کراچی کی خوشیاں دوبالاکرنے کیلئے ڈولمین شاپنگ فیسٹیول کا انعقاد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈولمن مال پاکستان کا پہلا بین الاقوامی معیار کا مال ہے جس میں ڈولمن شاپنگ فیسٹیول 2019-20 کا انعقاد کیا گیاجس کے لیے صارفین بے انتہا منتظر تھے یوں یہ مسلسل 27سال سے ملک کا سب سے زیادہ پسند دیدہ شاپنگ فیسٹیول بن گیا ہے۔ ڈولمن میجک کا آغاز 20دسمبر 2019سے ہو گیاہے جو اتوار 5جنوری 2020تک جاری رہے گا، جس کا مقصد کلفٹن، طارق روڈ اور حیدری کے تینوں مالز میں شاپنگ کے موسمی تہوار کے ذریع کمیونٹی کو اکٹھا کرنے کی کوشش ہے۔ ڈولمن مال 1992سے عوام کو شاپنگ کی بہترین سہولیات فراہم کر رہا، ان قابل قدر سرگرمیوں میں موسم سرما، گرینڈ انعامات، ڈولمن ڈرا، حیرت انگیز طلسماتی ڈسپلے، کھیل، ڈیلز اور کھانے پینے کی پیشکش کے علاوہ بہتر کچھ شامل ہے۔ 17روزہ تقریبات کے آغاز کی تقریب رونمائی میں معروف شخصیت انوشہ اشرف اور سوشل میڈیا کے مشہور کامیڈین دانش علی کو مال کے موجود عوام اوردنیا بھر کے سوشل میڈیا کے شائقین نے بے حد سراہا۔ڈولمن شاپنگ فیسٹیول 2019-20کیلئے  ’ایک دفعہ ڈالمن میں‘ کے عنوان سے ایک جادوئی پریڈ اور طلسماتی ٹھیم والے کا آؤٹ لک تیار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈولمن گروپ کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ انعم ندیم کا کہنا تھا کہ عوام ڈولمن مال کی بنیاد ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہمیں صارفین کو ایک محفوظ، تفریحی اور صاف ستھرے ماحول میں اپنے پیاروں کے ہمراہ خوشیوں سے بھرپور وقت گزارنے کا موقع فراہم کرنے پر فخر کرتے ہیں۔ ڈولمن شاپنگ فیسٹیول (ڈی ایس ایف) لوگوں کو اکٹھا کرنے کی تاریخ کو زندہ کرتا ہے اور 27سال سے زائد ڈولمن فیملی ایک قابل فخر سنگ میل ہے۔ ہم اس سال بھی اپنے صارفین کے ساتھ جادوئی مال میں لمحات کو یادگار بنانے کیلئے پر جوش ہیں۔ رواں ڈولمن شاپنگ فیسٹیول میں مقامی اور بین الاقوامی موسم سرما کی کلیکشن، برانڈز، شادی بیاہ کیلئے مواقع اور خاص ڈسکاؤنٹس اور ڈیلز پیش کی جا رہی ہیں۔ شاپنگ کرنے پر خریداروں کو فوری انعامات ملیں گے اور اس کے علاوہ تمام ڈولمن مالز میں قیمتی انعامات، ہوائی ٹکٹ اور واؤچرز جیتنے کا موقع ملے گا۔ فیسٹیول کے دوران خریداروں کو مالز میں 5ہزار روپے سے زائد خریداری کرنے پر ڈولمن کرنسی دی جائے گی۔ جبکہ سالانہ ڈولمن ڈرا کے ذریعہ اتوار 5جنوری 2020کو ڈولمن شاپنگ فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعہ گرینڈ پرائز جیتنے کا موقع بھی دیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر /پشاورصفحہ آخر


loading...