کراچی،زمان ٹاؤن اور لانڈھی کے علاقے میں سرچ آپریشن

کراچی،زمان ٹاؤن اور لانڈھی کے علاقے میں سرچ آپریشن

  



کراچی(کرائم رپورٹر)پولیس نے زمان ٹاؤن اور لانڈھی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جس میں کورنگی کے مختلف ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز نے بھی نفری کے ہمراہ حصہ لیا۔سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر اور ٹیسٹ میچ کے دوران شہر کی سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا۔آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی، مشتبہ افراد کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا گیا، سرچ آپریشن کے نتیجے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔دوسری جانب گلشن اقبال میں شہری نے اسٹریٹ کرمنلز سے بچنے کے لئے اپنی جان دا ؤپر لگادی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گلشن اقبال بلاک 15میں اسٹریٹ کرمنلز سے بچنے کے لئے شہری نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔واقعہ کی سی سی ٹی وی میں نظر آرہا ہے کہ ملزمان کی لوٹ مار سے بچنے کے لئے شہری نے کار ریورس بھگادی، کار گلی میں کھڑی موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔موٹرسائیکل سوار 2 اسٹریٹ کرمنلز بھاگتے ہوئے شہری کے پاس پہنچے اور اسلحہ کے زور پر نقد رقم، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے، لوٹ مار کا یہ واقعہ 5 روز قبل پیش آیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر /پشاورصفحہ آخر


loading...