شہید بشیر احمد بلور نے ملک کی خاطر جان کی قربانی دی، شاہی سید 

شہید بشیر احمد بلور نے ملک کی خاطر جان کی قربانی دی، شاہی سید 

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے زیرانتظام اتوار کو باچاخان مرکز کراچی میں شہید بشیر احمد بلور کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کہ اے این پی شہیدوں کی جماعت ہے۔ شہید بشیر احمد بلور نے اس ملک کی خاطر جان کی قربانی دی، انکی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔ ہمیں آپنے شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے۔ اے این پی شہدا کی قربانیوں کا تسلسل ہے۔ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے ہمیشہ ظالم کے مقابلے میں مظلوم کا ساتھ دیا ہے۔ شہید بشیربلور ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہینگے۔شاہی سید نے مزید کہا کہ موجودہ سلیکٹیڈ اور نااہل حکمران جتنا عرصہ اس ملک پر مسلط رہینگے،اتنا ہی یہ ملک کے لیئے خطرناک ہوگا۔ مقتدر قوتیں فیصلہ کرلے سسٹم کو بچانا ہے یا لاڈلے کو؟ہم نے پہلے بھی کہا ہے کہ تمام ادارے آپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرے۔تعزیتی ریفرنس سے اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس خان بونیری، مرکزی نائب صدر شازیہ رزاق مروت اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیر محمد آفریدی نے بھی خطاب کیا۔

مزید : صفحہ آخر /پشاورصفحہ آخر