اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں معروف شخصیات کو ایوارڈ دینا باعث فخر ہے:کمشنر کراچی

اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں معروف شخصیات کو ایوارڈ دینا باعث فخر ہے:کمشنر ...

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)امن قائم ہونے کے بعد شہرکی رونقیں بحال ہوگئی ہیں، پاکستان کے لیجنڈزاورمختلف شعبوں میں اعلی خدمات کے اعتراف میں جن شخصیات کوایوارڈزکااجرا باعث فخرہے۔ یہ بات کمشنرکراچی ڈاکٹر افتخارشلوانی نے الفا ایڈورٹائزنگ کمپنی کی جانب سے”کراچی تم سے ہے“ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی، اس موقع پرالفا ایڈورٹائزنگ کے سی ای او احمروریاس اور اوربٹ ایڈورٹائزنگ کے سی ای او اویس صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ کمشنرکراچی نے کہاکہ جن شخصیات کوایوارڈ سے نوازاگیاہے وہ اس کے حقدار ہیں اورہمیں فخر ہے کہ ہمارے ان لیجنڈز نے نہ ملک میں بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا،فخر ہے کراچی میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میچ ہورہاہے، سندھ حکومت نے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سری لنکا میچ کی بھرپور تیاریاں کیں،پاک سری لنکا میچ انتہائی دلچسپ مرحلے میں ہے،شہری میچ دیکھنے کے لیے شناختی کارڈ کے ذریعے دیکھنے جاسکتے ہیں۔ایوارڈ حاصل کرنے والی وہ شخصیات جن کی کراچی کی صنعت، صحت، تعلیم، سماجی بہود، اداکاری، ریسلنگ، قانون، موسیقی کھیل، علم نجوم، سمیت دیگر شعبوں سے پہچان ہے کو کمشنرکراچی، ڈاکٹرفاروق ستار، سنیٹرعبدالحسیب خان، حنیف گوہر، زینت جہاں نے کراچی تم سے ہے ایوارڈ دیئے۔کراچی کی نامور شخصیات کو "کراچی تم سے ہے" ایوارڈ سے پروفیسر ڈاکٹر جمیل الدین عالی،اینگروفاؤنڈیشن کے فواد سومرو، ملک محمد بوستان، پروفسر سحر انصاری، پیر زادہ قاسم، محسن حسن خان،زبیرموتی والا، حنیف گوھر، ڈاکٹرقیصروحید، ڈاکٹرعبدالباری خان، جاویدکریم،اولمپئین اصلاح الدین، محسن شیخانی، ڈاکٹر فاروق ستار، سابق سینٹر عبدلحسیب، ضیااعوان سمیت دیگر کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایوارڈ کی تقریب میں نامور گلوکار محمد علی شہکی نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔تقریب میں کراچی کے حوالے سے ڈاکیومنٹری بھی دیکھائی گئی۔

مزید : صفحہ آخر /پشاورصفحہ آخر


loading...