کراچی میں کرسمس کی تھیم پر بنایا گیا ہالیڈے بازار سج گیا

کراچی میں کرسمس کی تھیم پر بنایا گیا ہالیڈے بازار سج گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کرسمس کی تھیم پر بنایا گیا ہالیڈے بازار سج گیا۔اس بازار میں کپڑوں کے اسٹال کھانے پینے کے اسٹال اور بچوں کے لیے کافی فن کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں جیم (ج)بینڈ نے چار چاند لگادیئے۔خواتین کے لیے جیولری جبکہ موسم سرما کے کپڑے کھانے پینے اور تفریح کے لیے کئی اسٹال لگائے گئے۔عوام کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریب ہوتی رہنی چاہیے۔کرسمس تھیم پر منعقد ہالیڈے بازار میں جنون گروپ کے روح رواں سلمان احمد کے بیٹوں سرجان احمد خان اور عمران احمد خان نے اپنے میٹھے سروں سے سامعین کو محظوظ کیا۔کرسمس کی تھیم پر سجنے والا یہ بازار ڈیفنس فیز فائیو میں لگایا گیا ہے۔ہالیڈے بازار میں بچوں کی تفریح کے لیے جھولے لگائے گئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مختلف اسٹالز بھی بازار کا حصہ ہیں۔