حیدرآباد، الخدمت کے تحت اندرون سندھ 3ہزار ونٹر پیکج تقسیم

حیدرآباد، الخدمت کے تحت اندرون سندھ 3ہزار ونٹر پیکج تقسیم

  



حیدر آباد) بیورورپورٹ (الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اندرون سندھ کے تمام اضلاع کے مستحق خاندانوں میں 3000ونٹرپیکج تقسیم کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت ضلع حیدر آباد،مٹیاری، جامشورو، ٹنڈو الہیار، ٹھٹہ، بدین،تھر پارکر،نوابشاہ، گھوٹکی، کشمور، لاڑکانہ سمیت دیگر اضلاع میں 3000 ونٹر پیکج مستحق خاندانوں،اقلیتوں، مریضو ں و تیمارداروں، مسافروں، مزدوروں خواجہ فروشوں اور ریڑھی بانو ں میں تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر صدر الخدمت حیدر آبادڈاکٹر سیف الرحمن و دیگر اضلائے صدور نے کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہر برس ہزاروں خاندانوں میں ونٹر پیکج تقسیم کرتی ہے،بے سہارا لوگوں کی مدد دینی فریضہ اور ہم سب کی معاشرتی ذمے داری ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت شدید سردی ہے، بعض غریب خاندانوں کے پاس سردی سے بچاؤ کے لیے مناسب گرم کپڑے نہیں ہے،شدید سردی سے بچے اوربوڑھے زیادہ متاثر ہوتے ہیں،ضعیف افراد ٹھنڈ برداشت نہیں کر پاتے،یہی وجہ موسم سرما میں اموات کا تناسب بڑھ جاتاہے،ضرورت اس امر کی ہے اہل خیر حضرات اندرون سندھ کے غریب مکینوں کے لیے گرم کپڑوں کا بندوبست کریں۔انہوں نے بتایا کہ الخدمت کے شعبہ سماجی خدمات کے تحت وہیل چیئر، غریبوں میں راشن،قربانی کے موقع پر گوشت، اقلیتوں میں راشن و تحائف اور جہیز سپورٹ کی مد میں غریب عوام کی مدد کرتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر /پشاورصفحہ آخر