پی آئی سی حملہ کیس کی سماعت آج ہو گی

پی آئی سی حملہ کیس کی سماعت آج ہو گی
پی آئی سی حملہ کیس کی سماعت آج ہو گی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کیس کی سماعت کریں گے۔ملزمان وکلا کی جانب سے ممبر پنجاب بار کونسل فرہاد علی شاہ اور سیکرٹری لاہور بار ملک عدیل احسان دلائل دیں گے۔واضح رہے عدالت نے 24 ملزمان وکلا کو فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کےلئے آج تک کیلئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کررکھا ہے۔

خیال رہے کہ 12 دسمبر کو لاہور کے معروف ہسپتال پی آئی سی پر حملہ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار وکلا کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا تھا۔پولیس نے گرفتار کیے گئے 52 ملزمان میں سے 46 وکلاکو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا تھا۔ملزمان وکلا کو تھانہ شادمان میں درج 2 ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج عبدالقیوم خان کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور