مریم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ، فیصل واوڈا نے اندر کی بات بتا دی

مریم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ، فیصل واوڈا نے اندر کی بات ...
مریم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ، فیصل واوڈا نے اندر کی بات بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں سب مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر متفق ہیں ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں سب کو مریم نواز کے معاملے پر بریف کیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان سمیت سب نے ان کا نام نہ نکالنے پر اتفاق کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر عدالت بھی مریم نواز کے حق میں فیصلہ دیتی ہے تو ہم اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت کی پالیسی یہ ہے کسی کو این آر او نہیں ملے گا، این آر او کا مطلب سارے کیس ختم ہو جائیں اور سیاست کی اجازت مل جائے، مگر ابھی تک کوئی بری نہیں ہوا، سب کے کیس چل رہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دائر کی تھی۔اسی درخواست پر 9 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کو 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن گزشتہ روز تک حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا۔گزشتہ روز مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جس پر پیر 23 دسمبر کو سماعت ہوگی۔

مزید :

قومی -