کراچی، ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر عملہ کی کمی، مسافروں کا رش لگ گیا

کراچی، ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر عملہ کی کمی، مسافروں کا رش لگ گیا

  



کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر عملے کی کمی کی وجہ سے ایئر پورٹ پر مسافروں کا رش لگ گیا ہے، عملے کی کمی کے باعث پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔بیرون ملک جانے والوں کو رش لگنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بوڑھے، بچے اور خواتین قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو شکایت کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ عملے کی کمی کی وجہ سے رش لگنے سے پروازوں کی روانگی میں تین گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امیگریشن کاؤنٹر پر کینیڈا، لندن، سعودی عرب، دبئی اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کا رش دیکھا جارہاہے۔امیگریشن کاؤنٹر پر ایف آئی اے کا عملہ ایک مسافر کی امیگریشن کرنے میں پانچ سے دس منٹ لگا رہا ہے، ایف آئی اے امیگریشن عملے کی سست روی کی وجہ سے مسافروں کی طویل قطاروں کو انتظار کرنا پڑ رہا ہے، بورڈنگ کا عمل بھی متاثر ہو گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز متعدد بار ایف آئی اے کو شکایت کر چکی ہیں لیکن اس کے تدارک کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر /پشاورصفحہ آخر