مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ ملی تو حکومت ایکسپوز ہوگی،طلا ل چودھری

مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ ملی تو حکومت ایکسپوز ہوگی،طلا ل چودھری
مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ ملی تو حکومت ایکسپوز ہوگی،طلا ل چودھری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ ملی تو حکومت کا دہرامعیار پتا چلے گا،زلفی بخاری ہوں یا کوئی اور عہدیدار ای سی ایل سے نام فوراًنکل جاتاہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی سیاست ختم ہوگئی تو انہیں مسئلہ کیوں ہوتاہے، کابینہ اجلاس ہو یاوزیراعظم کی گفتگو ہو، شریف فیملی پر گفتگوکرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ ملی تو حکومت کا دہرامعیار پتا چلے گا،زلفی بخاری ہوں یا کوئی اور عہدیدار ای سی ایل سے نام فوراًنکل جاتاہے۔

طلال چودھری نے کہا کہ آئین کی صورت میں عمرانی معاہدہ پہلے سے موجود ہے ،مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ ملی تو حکومت ایکسپوز ہوگی،سٹیک ہولڈرز پہلے سے موجود معاہدے پر عمل درآمد کا عہد کریں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد