بلاول جب جب بولتے ہیں انہیں نوٹس بھیج دیاجاتاہے،ہمارا کوئی باہر نہیں جائے گا پاکستان میں رہ کر مقابلہ کریں گے ،چودھری منظوراحمد

بلاول جب جب بولتے ہیں انہیں نوٹس بھیج دیاجاتاہے،ہمارا کوئی باہر نہیں جائے گا ...
بلاول جب جب بولتے ہیں انہیں نوٹس بھیج دیاجاتاہے،ہمارا کوئی باہر نہیں جائے گا پاکستان میں رہ کر مقابلہ کریں گے ،چودھری منظوراحمد

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری منظور احمد نے کہا کہ بلاول جب جب بولتے ہیں انہیں نوٹس بھیج دیاجاتاہے،ہمارا کوئی باہر نہیں جائے گا پاکستان میں رہ کر مقابلہ کریں گے ۔

پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری منظوراحمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول جب جب بولتے ہیں انہیں نوٹس بھیج دیاجاتاہے،27 دسمبر سے پہلے بلاول کو نوٹس دینا ان کی بوکھلاہٹ ہے ،ہمارا کوئی باہر نہیں جائے گا پاکستان میں رہ کر مقابلہ کریں گے ،انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کیوں کہہ رہے ہیں کہ بلاول پلی بارگین کرلیں،شیخ رشید کیا نیب کے ترجمان ہیں یا خودساختہ کسی اور کے ۔

چودھری منظوراحمدنے کہاکہ نیب کو بی آر ٹی نظر نہیں آتی جس پر پشاور ہائیکورٹ نے سوال اٹھائے ہیں،انہوں نے کہا کہ اسدعمر نے کہا تھا چینی پر دھوکاہوا،22 روپے قیمت بڑھائی گئی ،کیا یہ نظر نہیں آتا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد