انتہائی افسوسناک خبر آگئی پاکستانیوں کے اربوں روپے ڈوب گئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹاک ایکسچینج سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کے باعث کروڑوں روپے ڈوب گئے۔سٹاک ایکس چینج میں 837 پوائنٹس کی کمی سے100 انڈیکس 39 ہزار 931 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔مارکیٹ کاانڈیکس دوفیصد گرگیا ہے جبکہ سرمایہ کاروں کے سو ارب روپے ڈوب گئے ہیں۔ادھرڈالر کی قدرمیں بھی آج دس پیسے کااضافہ ہواہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ سے کاروباری ہفتے کے آغاز پرہی بری خبر آگئی۔پیرکے روز100 انڈیکس39 ہزار 931پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔دن کاآغاز 40,832.99 پوائنٹس سے ہوا تھا تاہم دن گزرنے کے ساتھ100 انڈیکس میں بتدریج کمی ہوتی گئی اور یہ 39,931.78کی سطح پر آگیا۔دن کے اختتام پر100 انڈیکس40,008.29 پر بند ہوگیاہے۔
یاد رہے کاروباری ہفتے کے آخری روز یعنی جمعہ کو ہنڈریڈ انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاو¿ دیکھا گیاتھاجس کے بعد مارکیٹ 177 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 832 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔دن بھر مجموعی طور پر 330 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہواتھا۔ 163 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 155 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔واضح رہے کہ جمعرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی رہی اور پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ آتے ہی مارکیٹ کریش کر گئی تھی۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 154.89 سے بڑھ کر 154.90 روپے کا ہوگیا ہے۔یاد رہے کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر154 روپے 90 پیسے پر برقراررہاتھا۔رواں سال جون سے لیکر اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں نو روپے اور 34 پیسے کی کمی ہوچکی ہے۔