سری لنکا کیخلاف شاندار کامیابی سمیٹنے کے بعدباولنگ کوچ وقار یونس نے اپنی نئی خواہش کااظہارکردیا

سری لنکا کیخلاف شاندار کامیابی سمیٹنے کے بعدباولنگ کوچ وقار یونس نے اپنی نئی ...
سری لنکا کیخلاف شاندار کامیابی سمیٹنے کے بعدباولنگ کوچ وقار یونس نے اپنی نئی خواہش کااظہارکردیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا کے خلاف شاندار کامیابی سمیٹنے پرقومی ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس نے بھی خوشی کا اظہارکیاہے۔انہوں نے کہا وہ اپنی ٹیم کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔سری لنکا کیخلاف شاندار کامیابی سمیٹنے کے بعدباولنگ کوچ وقار یونس نے اپنی نئی خواہش کااظہارکردیا۔وقار کہتے ہیں کہ کچھ بھی ہو گھر گھر ہوتا ہے۔ہوم گراونڈ پر مزید میچ کھیلنا چاہتے ہیں۔

نسیم شاہ کو پانچ وکٹس حاصل کرنے پر مبارکباد دیتاہوں۔شاہین شاہ آفریدی اورمحمد عباس کی پرفارمنس بہت بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا ہمیں یہ سنگ میل عبور کرنے میں طویل محنت اور انتظار کرنا پڑا۔وقار یونس نے کہااس شاندار کامیابی پر وہ ٹیم منیجمنٹ ، کھلاڑیوں اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے پاکستان نے دوہزار چھ کے بعد کسی ٹیم کو ٹیسٹ میچ میں ہوم گراونڈ پر شکست دی ہے۔

مزید : کھیل


loading...