مودی سرکار نے مسلمانوں پر زمین تنگ کردی،بھارتی عوام نے شہریت کا متنازعہ قانون مسترد کردیا،عثمان بزدار

مودی سرکار نے مسلمانوں پر زمین تنگ کردی،بھارتی عوام نے شہریت کا متنازعہ ...
مودی سرکار نے مسلمانوں پر زمین تنگ کردی،بھارتی عوام نے شہریت کا متنازعہ قانون مسترد کردیا،عثمان بزدار

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھارتی حکومت کی جانب سے شہریت بل کی آڑمیں مسلمانوں کیخلاف متعصبانہ رویہ اپنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاشہریت کے متنازعہ قانون پرپورابھارت سراپااحتجاج ہے۔بھارتی عوام نے مودی سرکارکے بدترین قانون کومستردکردیا ہے۔نام نہاد سیکولر بھارت کاسیاہ چہرہ بے نقاب ہوگیاہے۔

انہوں نے کہانریندرمودی آج کے دورکاہٹلربن گیاہے،مسلمانوں کی نسل کشی کے فاشسٹ عزائم نے نازی ازم کی یادتازہ کردی۔انہوں نے کہامودی سرکارنے پورے بھارت میں مسلمانوں پرزمین تنگ کردی ہے۔

مزید : قومی