جسٹس گلزار احمد نے بطور چیف جسٹس اپنا پہلا کیس کون سا سنا ؟ جانئے

جسٹس گلزار احمد نے بطور چیف جسٹس اپنا پہلا کیس کون سا سنا ؟ جانئے
جسٹس گلزار احمد نے بطور چیف جسٹس اپنا پہلا کیس کون سا سنا ؟ جانئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کا عہد ہ سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا کیس سن لیا ہے جس میں انہوں نے پنجاب کے پٹواری محمد نواز کی برطرفی کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ پٹواری کے وکیل ہیں ، احسان اللہ کے معاملے کو بیچ میں کیوں لے کر آ رہے ہیں ؟ ، محمد نواز کا معاملہ ثابت ہے اس نے عدالتی حکم کے بر خلاف کا م کیا ، محمد نواز پٹواری مس کنڈکٹ کا مرتکب پایا گیا ہے ۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل صاحب آپ پٹواری محمد نواز کا کیس ہمیں بتائیں ، انکوائری ہوئی اور فیصلہ محمد نواز کے خلاف آیا ۔یاد رہے کہ پٹواری محمد نواز کو 2012 میں نوکری سے برطرف کیا گیا تھا ، پنجاب سروس ٹریبونل نے 2013 میں برطرفی کو برقرار رکھا تھا ۔

مزید : قومی