لاہورہائیکورٹ، جاویدلطیف کی انکوائری سے متعلق درخواست پر نیب سے 27 دسمبر کو جواب طلب

لاہورہائیکورٹ، جاویدلطیف کی انکوائری سے متعلق درخواست پر نیب سے 27 دسمبر کو ...
لاہورہائیکورٹ، جاویدلطیف کی انکوائری سے متعلق درخواست پر نیب سے 27 دسمبر کو جواب طلب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی نیب انکوائری سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے 27 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات میں نیب انکوائری پر ہائیکورٹ میں درخواست دیدی،درخواست جاویدلطیف،انورلطیف،اخترلطیف،منورلطیف اوردیگرنے دائر کی،درخواست میں چیئرمین نیب، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ، اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک نیب طلبی کے نوٹسز کو معطل کیا جائے۔عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور