” ان کھلاڑیوں نے سری لنکا سے میچ چھین لیا “ اظہر علی نے کامیابی کی ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی کہیں گے” درست کہہ رہے ہیں“

” ان کھلاڑیوں نے سری لنکا سے میچ چھین لیا “ اظہر علی نے کامیابی کی ایسی وجہ ...
” ان کھلاڑیوں نے سری لنکا سے میچ چھین لیا “ اظہر علی نے کامیابی کی ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی کہیں گے” درست کہہ رہے ہیں“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی پر کپتان اظہر علی نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ بہت جذباتی لمحات تھے،اس جیت کے حصول کیلئے قومی ٹیم نے لمبا انتظار کیاہے۔انہوں نے کہا پوری ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی۔عابد علی اور شان مسعود کی پارٹنر شپ نے سری لنکا سے میچ چھین لیا۔ہوم گراونڈ پر کھیلنے سے متعلق کئے گئے سوال کا جواب دیتا ہوئے انہوں نے کہا ٹیم کی کامیابی میں ہم گراونڈ کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہاہمیں کارکردگی دکھانے کی ضرورت تھی۔
انہوں نے کہا وہ پاکستان آنے پرسری لنکن ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہیں جبکہ میچ کی کامیابی کا کریڈٹ سکیورٹی ایجنسی ، پی سی بی اور عوام سب کو جاتا ہے۔

مزید :

کھیل -